اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام مغربی یمن کے الحدیدہ علاقے میں اس جگہ پر دو کار بم دھماکے ہوئے جہاں رضاکار فورس کے جوانوں کا اجتماع تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے رضاکار فورس کے جوانوں کو نشانہ بنا کر دو دھماکے کئے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کار بم کے دو دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دھماکوں میں کتنے افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے منگل کو ایک اسکول کو نشانہ بنا کر کار بم کے دو دھماکے کئے گئے تھے جس میں 15 طالبات سمیت 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ یمن میں سرگرم القاعدہ کے دہشت گرد فورس، تحریک الحوثی اور رضاکار فورس کی مسلسل کامیابیوں سے بوکھلا کر عام شہریوں اور بچوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
.......
/169